بی آر ٹی کی بسوں کے ٹرائل کے دوران کوئی فالٹ نظر نہیں آیا: شوکت یوسفزئی

 Shaukat Yousafzai

Shaukat Yousafzai

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی کاکہنا ہے کہ پشاور بی آر ٹی کی بسوں کے ٹرائل کے دوران کوئی فالٹ نظر نہیں آیا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کل ماس ٹرانزٹ بورڈ کی میٹنگ ہوگی جس میں معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی بسیں انشورڈ ہیں اور وارنٹی میں ہیں، بی آرٹی بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ حفاظتی طور پر سروس معطل کر دیں۔

صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ جب بسوں کا ٹرائل کیا تو اس وقت کوئی فالٹ نظر نہیں آیا لیکن بسیں چلانے کے بعد مختلف فالٹس سامنے آئے۔

واضح رہےکہ بی آر ٹی کی بسوں می پے درپے آگ لگنے کے واقعات کے بعد بس سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔