بی آر ٹی منصوبہ: خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے نئی ڈیڈ لائن دیدی

Shaukat Yousafzai

Shaukat Yousafzai

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے میگا منصوبے بی آر ٹی کی تکمیل کے لیے نئی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس بار بھی منصوبہ بروقت مکمل نہ ہوا تو کنٹریکٹر کو 50 کروڑ روپے جرمانہ ہو گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں انہوں بی آر ٹی منصوبے کےلیے نئی ڈیڈ لائن دی۔ انہوں ے کہا کہ منصوبے کا سول ورک مکمل ہو چکا ہے۔ بی آر ٹی کا کام آخری مراحل میں ہے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ کی تعمیراتی لاگت 34 ارب روپے ہے۔ اگر منصوبے میں کرپشن ہوئی ہے تو سامنے لائی جائے۔