برونائی میں کرسمس منانے پر پابندی عائد کر دی گئی

 Christmas

Christmas

بندر سری بیگوان (جیوڈیسک) برونائی دارالسلام میں کرسمس منانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ غیر مسلموں کو کرسمس منانے کی اجازت ہے مگر وہ بھی تقریبات کا اہتمام کھلے عام نہیں کر سکتے۔

اگر کھلے عام تقریبات کا اہتمام کیا گیا تو غیر مسلموں کو بھی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

برونائی کی وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کھلے عام کرسمس منانے سے مسلمانوں کے عقائد متاثر ہو سکتے ہیں، اس لئے نئی قانون سازی کی گئی ہے۔