برونائی میں اسلامی قوانین کے نفاذ کا اعلان

Brunei

Brunei

برونائی (جیوڈیسک) برونائی کے سلطان حسن البلقیہ نے ملک میں اسلامی قوانین نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے قوم سے خطاب میں سلطان حسن البقلیہ نے کہاکہ اسلامی تعزیرات کا نفاذ آئندہ چھ ماہ کے دوران مرحلہ وار کیا جائے گا۔ اس قانون کے تحت زنا کے جرم پر سنگسار کرنے، چوری پر ہاتھ کاٹنے اور شراب پینے سے لے کر اسقاط حمل جیسے جرائم پر کوڑے مارنے کی سزائیں دی جائیں گی۔

اسلامی تعزیرات کا اطلاق صرف مسلمانوں پر ہوگا۔ برونائی کے سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں اسلامی شریعت کے نفاذ سے عالمی برادری کے ایک رکن کے طور پر برونائی کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ گذشتہ سال برونائی میں حکومت نے مسلمان بچوں کے لئے مذہبی تعلیم لازمی قرار دی تھی اور نماز جمعہ کے وقت تمام کاروبار بند کرنے کا حکم دیا تھا۔