برونائی (جیوڈیسک) برونائی میں سرتاج عزیز اور بھارتی وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات میں جامع مذاکرات کا سلسلہ تیز کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ہے، نئی حکومت نے بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے باقاعدہ کوششیں شروع کر دیں، برونائی میں دونوں ملکوں کے درمیان پہلا اعلی سطح کا رابطہ ہوا، آسیان کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز اور بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔
جس میں اعتماد سازی اور جامع مذاکرات کی رفتاری بڑھانے پر غور کیا گیا، سرتاج عزیز نے کہا کہ دونوں طرف کے عوام رابطوں میں تیزی کے خواہش مند ہیں۔ بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ پاکستان سے قیدی مچھیروں کا معاملہ انسانی بنیادوں پر حل کرنے کی درخواست کی ہے۔