برونائی (جیوڈیسک) برونائی دار السلام کے سلطان حسن البلقیہ کے بیٹے شہزادہ عبد المالک کی شادی دھوم دھام سے انجام پا گئی۔ سترہ سو اٹھاسی کمروں پر مشتمل شاندارمحل میں ہونے والی شادی میں دلہا دلہن قیمتی زیورات سے لدے تھے۔
بیش قیمت ہیرے جواہرات سے سجا سر پر تاج، گلے میں انمول ہار آنکھوں کو خیرہ کر دینے والے لباس عروسی پر سونے کی تاروں سے بنے نقش ونگار، کرسٹلز سے سجی جوتی، گلدستے کی جگہ قیمتی جواہرات سے مرصع بکے۔
دنیا کے امیر ترین شخص سلطان آف برونائی کے صاحبزادے عبد المالک کی شادی دھوم دھام سے انجام پا گئی۔ شاہی محل میں شادی کی تقریبات پندرہ اپریل تک جاری رہیں گی۔