برسلز (جیوڈیسک) بیلجئیم کے حکام نے برسلز دھماکوں کے ملزم کو گرفتار نہ کرنے کی غلطی کا اعتراف کیا ہے ، دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبے میں برسلز سے چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، دوسری طرف فرانس نے حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے ایک شدت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بیلجئیم کے اعلیٰ حکام نے اعتراف نے کیا ہے کہ برسلز میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشت کو گرفتار نہ کرنا ایک غلطی اور ناکامی تھی۔ بیلجیئم کے وزیر داخلہ اور وزیر انصاف نے اس معاملے پر اپنا استعفیٰ دیا ہے جو وزیر اعظم چارلز مچل نے رد کر دیا ہے۔
دوسری طرف بیلجیئم کی پولیس نے دارالحکومت برسلز میں چھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں شاربیک میں گھر گھر تلاشی کے دوران ہوئی ہیں، گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
ادھر فرانس میں پولیس نے ارجینٹوائی میں کارروائی کے دوران ایک مشتبہ شدت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
فرانس کے وزیر داخلہ برنارڈ کزینیؤ کے مطابق یہ شخص اپنے منصوبے میں کافی آگے تک تیاری کر چکا تھا، تاہم پیرس اور برسلز حملوں سے اِن کا کوئی تعلق نہیں۔