برسلز بیلجئم میں اوورسیز کشمیری راہنما عمران بیگ کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات کشمیر فریڈم موومنٹ کے اعزاز میں افطار ڈنر
Posted on August 5, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
بھمبر : برسلز بیلجئم میں اوورسیز کشمیری راہنما عمران بیگ کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات کشمیر فریڈم موومنٹ کے اعزاز میں افطار ڈنر سیاسی سماجی شخصیات اور صحافیوںکی بھرپور شرکت تفصیلات کیمطابق برسلز بیلجئم کے دورہ پر آئے ہوئے معروف کشمیری راہنما ومرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ کے اعزاز میں ایک پر تکلف افطار ڈنر دیا اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ نے کہاکہ مسلہ کشمیر اڑھائی کروڑ انسانوں کے بنیادی حق خودارادیت کا مسلہ ہے ریاست جموں و کشمیر کے 84471 مربع میل رقبہ پر بھارت، پاکستان اور چین کا قبضہ ہے کشمیری عرصہ دراز سے اپنے سلب شدہ حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے لیکن عالمی برادری نے مسلسل خاموشی اختیار کررکھی ہے جو انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حکمران اپنے کاسہ اقتدار کیلئے رسہ کشی میں مصروف ہیں جسکے باعث تحریک آذادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اوورسیز کشمیری تحریک آزادی کو بھرپور سپورٹ کر رہے ہیںپوری کشمیری قوم کو متحد ہو کر ریاست جموں وکشمیر کی وحدت کی بحالی اور مکمل آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہو گی۔
اس موقع پر عمران بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت و پاکستان سے ہمارے نام نہاد سیاستدان مراعات لیکر ہماری غلامی کو مزید طویل کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان دو ممالک نے ہمیں جبری طور پر تقسیم کر رکھا ہے اور کشمیریوں کو اپنے پیدائشی حق سے بھی محروم کر رکھا ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران دو لاکھ چار ہزار بچے یتیم ہوئے اور ہزاروں عفت مآب ماؤں بہنو ںکی عصمت دری کی گئی اقوام متحدہ اور دنیا کے انصاف پسند ممالک کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق حق خودارادیت دلانے میں کردار ادا کریں اس موقع پر افطار ڈنر میں صدر پریس کلب بیلجئم ندیم بٹ، سیکرٹری عمران ثاقب، محمد اقبال سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔