برسلز (جیوڈیسک) برسلز دھماکوں نے پورے یورپ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی،کئی ملکوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ تین گھنٹوں کے دوران دہشت گردی کی مسلسل وارداتوں کے بعد برسلز شہر کو بند کردیا گیا۔
فوج نے اہم شاہراہوں کا کنٹرول سنبھال لیا اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے،جبکہ برسلز ائیرپورٹ سے تمام پروازیں منسوخ اور انڈر گراونڈ ریلوے نظام بھی بند کردیا گیا۔
برسلز دھماکوں کے بعد سیکیورٹی صورتحال پر مختلف ملکوں میں اجلاس جاری ہیں، برطانیہ،فرانس،جرمنی سمیت یورپ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
ہالینڈ میں برسلز دھماکوں کے بعد ائیرپورٹ اور سرحدوں پر سیکوریٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔ فرانس اور بیلجیم کی سرحد بھی بند کردی گئی۔
برسلزدھماکوں کےبعدلندن میں سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہےاوریورواسٹار نے برسلز کےلیےٹرینیں بندکردی ہیں۔