برسلز : پاکستانی کو کرکٹ بیٹ لے جانے پر دہشتگرد قرار دیدیا

Asim Abbasi

Asim Abbasi

برسلز (جیوڈیسک) برسلز میں پاکستانی نوجوان کو کرکٹ بیٹ لے جانے پر دہشت گرد قرار دے دیا گیا، جس کے بعد اس کے خاندان کو ملک بدری کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 22سالہ کرکٹر عاصم عباسی کو برسلز کی پبلک ٹرانسپورٹ میں کرکٹ بیٹ لے جانے پر دہشت گرد قراردیا گیا، جس کے بعد اُسے اور اس کے گھرانے کو بیلجئم سے ملک بدری کا سامنا ہے۔

برسلز پولیس نے عاصم عباسی کی ایک تصویر اُس کے ہتھیار، کرکٹ بیٹ کے ساتھ تصویر شائع کی۔ اخبار میں تصویر دیکھتے ہی عاصم نے پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ اس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا بلکہ وہ پریکٹس کے لئے کرکٹ بیٹ لے کر جارہا تھا۔

عاصم نے بتایا کہ اس نے بارش کی وجہ سے بیٹ اپنی شرٹ میں لپیٹ لیاتھا، کیونکہ گیلے بیٹ سے نہیں کھیلا جا سکتا تھا اخبار لکھتا ہے کہ عاصم کے پولیس سے رابطہ کے باوجود پاکستانی سفارت خانہ نے عاصم کے والد کو جو ایک سفارت کار ہیں پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر برطرف کردیا ہے۔

جس کے بعد پورا عباسی خاندان بیلئجم میں رہنے کا حق کھو چکا ہے۔ عاصم نے اخبار کو بتایا کہ ہمیں سفارت خانے سے فون آیا کہ پاسپورٹ، سفارت خانے کو دے دیئے جائیں، اس نے کہا کہ ہم نے بیلجئم میں رہنے کا حق کھو دی اہے، ہم نے اپنی تعلیم کھو دی، ہم نے سب کچھ کھو دیا۔ پاکستانی سفارت خانہ نے واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔