لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے پشاور کے نواحی علاقے بڈہ بیر ماشو خیل میں دہشت گردوں کا گھر پرحملے کے واقعے کی مذمت کی ہے اور متعدد افرادکے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ بم دھماکوں اور دہشت گردی کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک و قوم کے کھلے دشمن ہے اور اسے عدم استحکام سے دو چار کرنا چاہتے ہیں
جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔ الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خا ن اور خیبر پختونخواہ کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بڈھ بیر موشوخیل میں دہشت گردوں کے گھر پر حملے کا نوٹس لیا جائے۔
عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔