اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزارت خزانہ نے 2002 سے 2013 تک اپ گریڈ ہونے والوں تمام سرکاری ملازمین کو جولائی 2013 سے ایک انکریمنٹ دینے کی منظوری دیدی ہے۔ اسلام آباد سے وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق 2002 سے 2013 کے دوران اپ گریڈ ہونے والی اسامیوں پر ہو گا۔
اپ گریڈ ہونے والے ملازمین کو اپ گریڈیشن کے وقت سے واجبات ادا کیئے جائیں گے،۔ واجبات کی ادائیگی یکم جولائی 2013 سے ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری ملازمین پر ہو گا جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو بھی شامل ہے۔
2007 میں ایل ڈی سی، یو ڈی سی، اسسٹنٹ کی ملازمتیں اپ گریڈ ہوئی تھیں جبکہ اسٹینو ٹائپسٹ، اسٹینو گرافر 2011 میں اپ گریڈ ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں ملازمین کی پوسٹیں عدالتوں کے احکامات کے ذریعے اپ گریڈ ہوئیں۔