بشارالاسد کو کیمیائی حملے کا جواب دینا ہو گا، بارک اوباما

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ صدر بشارالاسد کو شام میں کیمیائی حملے کا جواب دینا ہوگا۔ خطے کی بدلتی صورتحال میں اسرائیل نے بھی میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کرکے اپنی موجودگی کا احساس دلا دیا ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما نے کانگریسی اراکین سے ملاقات میں کہا کہ کانگریس میں شام کے معاملے پر فوری ووٹنگ کی ضرورت ہے۔ شام میں فوجی کارروائی کے لیے کانگریس سے منظوری کے لیے پرامید ہیں۔ شام کی صورتحال عراق اور افغانستان سے مختلف ہے۔

شام میں حکومتی مخالفین کی سرپرستی کیلئے امریکا کی وسیع البنیاد حکمت عملی ہے۔ امریکی حملہ بشارالاسد حکومت کو مستقبل میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے روک دے گا۔ ادھر فرانسیسی صدر فرانسو اولندو نے کہا ہے کہ شام کے معاملے پر یورپ متحد ہو جائے، اگر امریکی کانگریس نے شام میں فوجی کارروائی کے خلاف ووٹ دیا تو فرانس تنہا کارروائی نہیں کرے گا۔ اسرائیل نے بھی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بحیرہ روم میں ایئرو تھری میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ ملکی دفاعی صلاحیت جانچنے کے لیے کیا گیا۔