بی ایس ایف اہلکار کی عمر عبداللہ کے گھر کے قریب فائرنگ

Omar Abdullah

Omar Abdullah

سری نگر (جیوڈیسک) ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے اہلکار نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے گھر کے قریب فائرنگ کردی تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں وزیر اعلیٰ کے گھر کے قریب تعینات بی ایس ایف کے ایک گارڈ نے انہی ک گھ پر فائرنگ کر دی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کہنا ہے کہ گرفتار پولیس اہلکار کی ذہنی حالت درست نہیں۔

واضح رہے کہ عمر عبداللہ اتوار کو نئی دہلی چلے گئے تھے اور جس وقت حادثہ ہوا وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ صبح سات بجے وزیر اعلیٰ کے گھر کے قریب ایک درجن سے زائد فائر کیے گئے جس سے گھر میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق ابتدائی طور پر ایسا محسوس ہوا کہ شدت پسندوں نے حملہ کر دیا ہے لیکن بعد میں پتہ چلا کہ بی ایس ایف کے اہلکار نے فائر کیے تھے۔

اہلکار کی ذہنی حالت درست نہیں اور اب اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ انہیں اپنی سیکیورٹی ٹیم پر پورا بھروسہ ہے۔