بطل جلیل قائد اہلسنت صاحبزادہ حاجی فضل کریم ایک نڈر بے باک عالم دین

فیصل آباد (خصوصی رپورٹ ) بطل جلیل قائد اہلسنت صاحبزادہ حاجی فضل کریم ایک نڈر بے باک عالم دین تھے ان کی دینی ملی وقومی خدمات کو ہم بھرپر طریقے سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صاحبزادہ فضل کریم حریت وفکر کے مجاہد تھے۔ صاحبزادہ فضل کریم کی دینی اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے دہشتگردوں کے خلاف توانا آواز بلند کی۔ صاحبزادہ فضل کریم آخر دم تک حق وسچ کی آواز بلند کرتے رہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ اﷲ تبارک وتعالیٰ ان کے بیٹوں کو ان کا چھوڑا ہوا مشن مکمل کرنے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے۔

یہ باتیں پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدر شیخ محمد افضل الٹائی ٹینک، جنرل سیکرٹری پیپلز ٹریڈرز سیل شیخ محمد اسلام، سابق ایم پی اے حاجی اسماعیل سیلا، نائب صدر سٹی صغیر اعوان، رابطہ سیکرٹری شیخ محمد یٰسین نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنگ وتاز، جہد مسلسل، ریاضت مجاہدہ، عمل پیہیم، فکر مسلسل کے اس پیکر کی زندگی کا ہر دن، ہر رات اپنے اندر ایک تحریک کو سموئے ہوئے تھا۔ ان کے بڑے بھائی شیخ المشائخ مخدوم اہلسنت حضرت پیر محمد فضل رسول حیدر رضوی دامت برکاتہم عالیہ کا فیض آج بھی جاری وساری ہے اور لاکھوں فرزندان اسلام ان کے مرید ہیں۔