بوچھال کلاں میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک خاتوں زخمی ہو گئیں

چکوال : بوچھال کلاں میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ایک خاتوں زخمی ہو گئیں تفصیل کے مطابق محلہ مدھورہ پر مسماة (ا) نے اپنے گھر میں کھانا پکانے کی غرض سے ماچس جلائی تو سلنڈر کی گیس لیکج کی وجہ سے زور دار دھماکہ ہوا۔

جس سے کچن کی چھت اڑ گئی اور (ا) کو آگ لگ گئی قریبی رشتہ داروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی مگر خاتون شدید زخمی ہو گئیں انہیں فوری طور پر راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔