بوچھال کلاں (نامہ نگار ) بوچھال کلاں جھامرہ روڈ پر رکشہ الٹ جانے سے رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا تفصیل کے مطابق رکشہ ڈرائیور محمد ریاض قوم کھوکھر ساکن بوچھال کلاں رکشہ پر سواری جھامرہ لے کر گیا واپسی پر ایک اور رکشہ جوجھا مرہ سے واپس آ رہا تھا اس سے ر یس لگا لی تیز رفتاری کی وجہ سے وہ رکشہ پر کنٹرول نہ رکھ سکا اور سڑک کے ساتھ لگے سائن بورڈ سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں محمد ریاض شدید زخمی ہو گیا جسے قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا یاد رہے علاقہ ونہار کے مختلف روٹوں پر اناڑی اور کم سن رکشہ ڈرائیور لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار ) میانی اڈا پر تجاوزات کی بھر مار نے نظام زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ دیا تفصیل کے مطابقعلاقہ ونہار کے مختلف مواضات کے لوگوں نے یہاں ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ میانی اڈا پر ناجائز تجا وزات کی بھر مار ہے ٹھیہ بانوں نے اپنے ٹھیے سڑک کے دونوں کناروں تک لگا رکھے ہیں جس سے اس سرک سے گزرنے والی گاڑیوں کو مجبورہو کر سواریاں سڑک پر اتارنا پڑتی ہیں جو ٹریفک کے بہائو میں خلل ڈال رہا ہے اور میانی اڈا پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے انہوں نے بتایا کہ یہاں ٹریفک پولیس تعینات ہونے کے باوجود پولیس اہلکار نظر نہیں آتے انہوں نے ارباب اختیار سے ناجائز تجاوزات ہٹوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بوچھال کلاں ( نامہ نگار ) میانی اور گردو نواح میں افغان مہاجرین کی بھر مار پورا علاقہ سیکورٹی رسک بن چکا ہے تفصیل کے مطابق میانی بوچھال اور گردو نواح میں ہزاروں کی تعداد میں اغانی مہاجرین رہ رہے ہیں جو ہر قسم کا غیر قانونی کام کر رہے ہیں ان کی موجودگی میں پورا علاقہ سیکورٹی رسک بنا ہوا ہے حکومت نے 31دسمبر تک ان لوگوں کو کیمپوں میں بھیجنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں مگر ان لوگوں نے اپنی سرگرمیاں کم کرنے کے بجائے اور زیادہ کر رکھی ہیں عوامی حلقوں نے حکام بالا سے انہیں فوری طور پر واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار ) بوچھال کلاں میں لوگوں کو پی ٹی آئی گروپ کی جانب سے ملنے والی ڈھمکیوں کے خلاف بوچھال کلاں پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں بوچھال کلاں کے دکاندار ملک شوکت حیات اور عبدالواجد کو پی ٹی آئی گروپ کی جانب سے دکان جلانے اور رکشہ جلانے کی دھمکی دی جس پر ہر دو فریقین نے بوچھال کلاں پولیس چوکی پر تحریری درخواست دی اور ڈھمکی دینے والے کو نھی ٹریس کی دو ہفتے گزر گئے مگر پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے گذشتہ روز مقامی صحافی ریاض ملک کے 6سالہ بیٹے علی شیرکو بھی پی ٹی آئی گروپ کے غنڈوں نے پیٹ ڈالا کہ اس نے ہمارے بینر کی طرف پتھر کیوں پھینکا عوام نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لے کر ان غنڈوں کے خلاف کاروائی کریں۔