بوچھال کلاں پولیس چوکی کے اہلکاروں نے بکری چور دھر لیا

بوچھال کلاں : بوچھال کلاں پولیس چوکی کے اہلکاروں نے بکری چور دھر لیا تفصیل کے مطابق جمعہ کی شب اچانک پولیس چوکی محلہ میں شور مچ گیا اہل محلہ فوری طور پر شور والی جگہ پہنچے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ پولیس اہلکار خلیل نامی شخص کو پکڑ کر پولیس چوکی لانے کی کوشش کر رہے تھے اور اس پر تشدد بھی کر رہے تھے جب خلیل کو پولیس چوکی لایا گیا تو پولیس اہلکار نے انکشاف کیا کہ موصوف بکری چور ی میں پولیس کو مطلوب تھا۔

اس لئے اس کو پکڑا گیا ہے بوچھال کلاں پولیس چوکی کے اہلکاروں نے موضع سیتھی کے قریب واٹر سپلائی کے پائپ چوری کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا پولیس اہلکار جب چوروں کو لے کر پولیس چوکی پہنچے تو مقامی سیاسی لوگ حرکت میں آگئے اور چوروں کو ایک گھنٹہ بھی پولیس کی حراست میں نہ رہنے دیا اس موقع پر ان سیاسی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے غلط فہمی کی بنیاد پر ان لوگوں کو پکڑا ہے یہ لوگ رات کی تاریکی میں سکول میں جھولا لگانے جا رہے تھے مقامی پولیس نے بھی ان کے بیان کی تائید کر دی۔