پائی خیل (نامہ نگار) بالٹی میں چھپ کر شیر میدان میں آیا ہے آپ نے صرف بلے پر مہر لگانی ہے بلے بازوں اور بالٹیوں پر نہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے دادامیاںمحمد ورالی پارک پائی خیل کے گرائونڈ میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میٹرو نہیں بلکہ پاکستان کوایک قوم بنائیں گے میانوالی میر اپنا گھر ہے۔
جس طرح اپنے 2013 کے انتخابات میں مجھ پر اعتماد کرکے کامیابی دلوائی تھی۔اسی طرح اب بلدیاتی انتخابات میں بلے پر مہر لگا کر تحریک انصاف کوکا میابی دلوانی ہے اب شیر خود کو بچانے کے لیے بالٹی میں چھپ کر میدان سیاست میں آیا ہے بلدیاتی انتخابات میں بلے کے چھکوں سے شیر کی کھال ادھیڑ کر بالٹیوں ،بلے بازوں اور مفادپرست ٹولے کومیدان سیاست سے آوٹ کر دیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میانوالی کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی پارٹی ہے میانوالی نے مجھے بنایا ہے۔
اگر میانوالی کی غیور عوام 2002کے الیکشن میں مجھے کامیابی نہ دلواتی توآج تحریک انصاف نہ ہوتی اس وقت تحریک انصاف ملک پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے جس کی شاخیں چاروں صوبوں میں موجود ہیں اس پر میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوںانہوں نے کہا کہ یہ دو نظریوں کا مقابلہ ہے ایک طرف نیا پاکستان اور ایک طرف پرانا پاکستان ایک طرف نظریہ ہے دوسری طرف صرف مفادکی سیاست ہے ایک طرف اُوور پاس، انڈر پاس، میٹروبناناجب کے دوسری طرف لوگوں کو ایک قوم بناناہے میانوالی کو نیا میانوالی بنائیں گے انہوں نے یوسی پائی خیل کے امیدوار چیئر مین حنیف خان اور یوسی سوانس کہ چیئر مین طارق خان کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ یہ ہمارے کینڈیڈیٹ ہیں 19 نومبر کو بلے پر مہر لگا کر شیروں،بلے بازوں اور بالٹیوں کو میدان سیاست سے دور کردینا ہے۔
دادا میاں محمد ورالی پارک کو تحریک انصاف کے بینروں جھنڈوں سے سجایا گیا تھا ریلی کی صورت میں عمران خان پارک کے گرائونڈ میں بنائے گئے سٹیج پر پہنچے عوام نے کرسیوں سے اٹھ کر جھنڈے لہرا کر نعرے لگا کر زبردست استقبال کیاعمران خان نے پنڈال میں موجود لوگوں کا شکریہ اداکیااوردومنٹ کاخطاب کرکے چل دیے ۔بعدازاں پی ٹی آئی کے راہنمائوں ،ورکروں،سپوٹروں نے پارٹی گیتوں پرشانداررقص کرکے لوگوں کی خوشی کو دوبالا کر دیا۔