اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے موقع پراپوزیشن ارکان نے کوئی احتجاج نہیں کیا اور وزیر خزانہ کی تقریر تحمل سے سنی تاہم آزاد رکن قومی اسمبلی جمشیددستی نے ہنگامہ کرتے احتجاجاً کاپیاں پھاڑدیں اور اجلاس سے علامتی واک آؤٹ کیا۔
وزیر خزانہ جب بجٹ تقریر کررہے تھے تو جمشیددستی نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑتے ہوئے کہا کہ یہ سرمایہ داروں کا بجٹ ہے۔ اس میںعوام کے لیے کچھ نہیں ہے۔
اسپیکر سردار ایازصادق نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا، آپ خاموش ہوجائیں، مجھے مجبور نہ کریں کہ کوئی دوسراطریقہ اختیار کروں۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب نے انھیں اپنی نشست پر بٹھانے کی کوشش کی تاہم آزاد رکن ایوان سے باہر چلے گئے جس پرحکومتی ارکان نے ’’گوگو‘‘ کے نعرے لگائے۔