بجٹ بحث مکمل، ڈیموکریٹس اور ری پبلیکن اراکین کانگریس میں معاہدہ ہوگیا

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی کانگریس میں بجٹ پر بحث مکمل ہو گئی، ڈیموکریٹس اور ری پبلیکن اراکین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق معاہدے پر اتفاق سے 15 جنوری کو دوبارہ شٹ ڈاون کا خطرہ ٹل گیا ہے، اکتوبر میں 16 روزہ شٹ ڈاون کے خاتمے کیلئے کئے جانیوالے معاہدے کی میعاد 15 جنوری کو ختم ہو رہی تھی ۔

جس کے بعد دوبارہ شٹ ڈاون کے بادل امریکی انتظامیہ کے سر پر منڈلا رہے تھے جو کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلیکن ارکان کے درمیان مذاکرات کی صورت میں ٹل گیا، ارکین کانگریس جلد مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کی تفصیلات کا اعلان کریں گے۔