کراچی (جیوڈیسک) مالی سال 2019 کے بجٹ میں حکومت کاشتکاروں کے لئے کھاد پر عائد سیلز ٹیکس کم کرسکتی ہے۔ ملک میں زرعی پیداوار بڑھانے اور کاشتکاروں کو سپورٹ کرنے کی خاطر حکومت رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال بھی ذراعت کے لئے ٹھیک ٹھاک مراعات دینے کا اردہ رکھتی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت مالی سال 2019 میں کھاد کی بوری پر عائد 5 فیصد سیلز ٹیکس کو کم کرنے کا ارادہ کرچکی ہے جس سے کسانوں کو کھاد مزید سستی میسر ہوسکے گی۔ زرعی ماہرین کے مطابق قیمتیں کم ہونے کے باعث کسان کھاد کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں گے جس سے بہتر فصلیں آنے کی توقع ہے۔