اسلام آباد (جیوڈیسک) آج سے بجٹ کا نفاذ ہو گیا جس کے بعد موبائل فون، پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی مہنگی ہو گئی ہیں۔ اسلام آباد نئے بجٹ میں جن ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی منظوری دی گئی ہے وہ آج سے نافذ العمل ہیں۔
موبائل فون، سی این جی اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح سی این جی پر 9 فیصد اضافی جی ایس ٹی نافذ کیا گیا ہے۔ موبائل فون کے 100 روپے کے ری چارج پر تقریبا 23 روپے ٹیکس کی مد میں لئے جائیں گے۔