بجٹ نہیں اچھے آئیڈیاز بڑی فلمیں بناتے ہیں : جان ابراہام

John Abraham

John Abraham

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار جان ابراہام نے کہا ہے کہ بڑا بجٹ نہیں بلکہ اچھے آئیڈیاز بڑی فلمیں بناتے ہیں۔ ممبئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان ابراہام نے کہا کہ ایک اداکار اور پروڈیوسر کے طور پر ان کا خیال ہے کہ بڑ ابجٹ نہیں بلکہ اچھے آئیڈیاز ایک اچھی فلم بنانے کیلئے ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک فلم پروڈیوسر کو اچھی فلم بنانے کیلئے کروڑوں خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں وہ فلم آئی می اور میں کی پروموشن میں مصروف ہیں۔