بجٹ سے لگتا ہے کہ نوازحکومت زرداری حکومت کاہی ایکشن ری پلے ہے : رانا شہزاد حفیظ

گوجرانوالہ : بجٹ سے لگتاہے کہ نواز حکومت زرداری حکومت کاہی ایکشن ری پلے ہے حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کر کے الیکشن میں عوام کے انتخاب کو غلط ثابت کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر آف کامرس سابق امیدوار تحریک انصاف حلقہ این اے 98 چیئرمین سرامکس انڈسٹری اینڈ مینوفیکچرز اور وائس چیئرمین انصاف فورم رانا شہزاد حفیظ نے بجٹ 2013-14 کے حوالے سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا اور انہوں نے الیکشن میں ن لیگ کوجن امیدوں کیساتھ بھاری مینڈیٹ دیا تھا بجٹ میں انکی امیدوں پر پانی پھر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اپنے پہلے ہی بجٹ پر عوام کو ریلیف نہ دے سکنے والی حکومت سے آئندہ بھی کوئی امید نہیں ہے۔