بڑے بجٹ کی فلمیں فلاپ ہونے کا ڈر سلمان خان کو بھی ستانے لگا

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو بھی فلمیں فلاپ ہونے کا ڈر ستانے لگا انہوں نے پروڈکشن ٹیم کو اپنی اگلی فلم ’’بھارت‘‘ کابجٹ کم سے کم رکھنے کی ہدایت کردی۔

سال 2018 بالی ووڈ پر حکمرانی کرنے والے تینوں خانز کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا۔ رواں سال سلمان خان کی ’’ریس3‘‘، عامر خان کی ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ اور شاہ رخ خان کی’’زیرو‘‘ باکس آفس پر ناکام ہوگئیں۔ یہ تینوں بڑے بجٹ کی فلمیں تھیں لہٰذا فلموں کی پرڈکشن ٹیموں کو بہت بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

فلموں کی ناکامی سے ڈر سے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی اگلی فلم ’’بھارت‘‘ کی پروڈکشن ٹیم کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ فلم کا بجٹ جتنا ہوسکے اتنا کم رکھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’بھارت‘‘ کا بجٹ 150 کروڑ سے اوپر تھا لیکن اب سلمان خان نے فلم کا بجٹ 80 کروڑ کے اندر رکھنے کی ہدایت کی ہے تاکہ فلم کی ناکامی کی صورت سے کم نقصان برداشت کرنا پڑے۔