ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ کم بجٹ والی فلموں کو بڑے پیمانے پر سینما گھروں کی زینت بننا چاہیے۔
سلمان خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بڑے بجٹ کی فلموں کو بڑے پیمانے پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جاتا ہے جب کہ چھوٹے بجٹ پر مبنی فلموں کو تھیٹر میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاتی جو کہ افسوسناک ہے۔
انھوں نے کہا کہ چھوٹے بجٹ کی فلموں کو بھی سینما گھروں میں ریلیز کی اجازت دینی چاہیے تاکہ ٹیلنٹ سامنے آئے، باقی فیصلہ مداحوں پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ فلم کو پسند کرتے ہیں یا ناپسند، کام دیکھے بغیر کسی چیز کو نظرانداز کرنا غلط ہے۔