بجٹ خسارہ 4 اعشاریہ 2 فیصد، ادائیگیوں کا بوجھ اہداف کو متاثر کریگا: آئی ایم ایف

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 5.3 فیصد جبکہ بجٹ خسارہ 4.2 فی صد رہے گا۔

مالی ادائیگیوں کا بوجھ حکومتی اہداف کو متاثر کرے گا۔ زیادہ پیداواری لاگت پاکستان کی برآمدات کو بڑھنے نہیں دے گی۔

آئی ایم ایف اجلاس میں کہا گیا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں توانائی اور سرمایہ کاری میں بہتری متوقع ہے، حکومتی اقدامات سے سرکاری کارپویشنز کے نقصانات کی شرح میں بھی کمی ہوئی ہے۔