اسلام آباد (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وزارت خزانہ کی درخواست پر پرنٹنگ کارپوریشن کی عمارت کی سیکورٹی کے لیے رینجرز اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔
پرنٹنگ کارپوریشن میں انٹرنیٹ کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے ۔ ایف بی آر میں بھی اندرونی ڈیٹا سسٹم اور سرور کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
وفاقی حکومت دو جون کو قومی اقتصادی سروے جاری کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ سے متعلق پنک بکس کی چھپائی کا عمل جاری ہے۔ نئے مالی سال کا بجٹ تین جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ uf