لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیکرٹیری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر سے 70 کروڑ روپے برآمد ہونا کرپشن کے خلاف ہمارے موقف کی تائید ہے جس نے بلوچستان کے وسائل کا تحفط کرنا تھا وہ ہی چور نکلا۔
ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن قائم ہو اور جن کا نام پانامہ لیکس میں ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وکلا نے ہمیشہ قانون اور آئین کی بات کی ہے اور ٹی او آرز کی تیاری میں بھی اعتزاز حسن اور حامد خان کا قلیدی کردار ہے ۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی تمام بارز کا اس بات پر اتفاق ہے کہ وزیراعظم تحقیقات مکمل ہونے تک اپنا استعفی پیش کریں۔