بجٹ پیپرکیمطابق حکومت مالیاتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

Budget

Budget

آئندہ مالی سال کے بجٹ پیپر کے مطابق رواں مالی سال حکومت تمام تر مالیاتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال دوہزار بارہ تیرہ کے دوران ملکی معیشت جمود کا شکار رہی ہے جس کے باعث مقرر کردہ کسی بھی قسم کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکے۔ حکومتی قرضے بھی مقرر حد سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف چار اعشاریہ پانچ فیصد رکھے جانے کا امکان ہے جب کہ افراط زر کی شرح نو فیصد اور مالیاتی خسارہ پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد رہے گا۔

آئندہ مالی سال میں سبسڈی اورترقیاتی فنڈز کے حجم میں بلترتیب تریپن اور پچیس فیصد کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ جب کہ صوبوں کی گرانٹ میں پانچ فیصد سے زائد کی کمی تجویز کی گئی ہے ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے تیار کردہ بجٹ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔