بجٹ اصلاحاتی اقدامات کو موڈیز نے مثبت قرار دے دیا

Moody's

Moody’s

نیویارک (جیوڈیسک) موڈیز نے بجٹ میں حکومت کی جانب سے لئے گئے اصلاحاتی اقدامات کو ملکی معیشت کیلئے مثبت قرار دیا ہے۔

موڈیز انویسٹرسر وسز کے مطابق وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے لئے گئے اصلاحاتی اقدامات ملکی معاشی درجہ بندی پر مثبت اثرات ڈالیں گے۔

نئے بجٹ میں اصلاحات کے نفاذ سے غیر ملکی ادئیگیوں کا توازن بہتر ہوگا اور آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط لینے کے علاوہ آئندہ مالی سال 2.5 ارب ڈالر قرض عالمی مالیاتی ادارے کو لوٹانے میں بھی مدد ملے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کو ٹیکس ، نجکاری اور توانائی کے شعبے میں مقرر کردہ اہداف کے حصول میں سیاسی سطح پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔