آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں میں پندرہ فیصد جب کہ پینشن میں بیس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ وفاقی بجٹ کاحجم چونتیس کھرب روپے ہونے کا امکان ہے, وزارت خزانہ کے زرائع کے مطابق مالی سال دوہزار تیرہ چودہ کے و فاقی بجٹ کا حجم چونیتیس کھرب تک ہونے کا امکان ہے ۔ متوقع وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ بجٹ میں اشیا ضروریہ پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
آئندہ مالی سال میں ٹیکس وصولی کا ہدف چھبیس سو پچھتر ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے ، آئندہ مالی سال میں دفاع کے لئے چھ سو ستائس ارب روپے جب کہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے گیارہ سو پچاس ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو سولہ سو اٹھا ئس ارب روپے د یئے جانے کا امکان ہے۔