بجٹ میں ٹیکس کی شرح نہیں بڑھائی جائیگی، وزارت خزانہ

Tax

Tax

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ کے ترجمان رانا اسد امین نے کہا ہے کہ ٹیکس کے دائرے میں وسعت کے ذریعے ٹیکس وصولیوں کو بڑھانا موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔ پیر کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ ٹیکس کے دائرے کو ان لوگوں کی شمولیت سے وسعت دی جائے گی جو اپنا ٹیکس ادا نہیں کر رہے، محصولات میں اضافے کا مقصد سستی بجلی اور وافر پانی کی دستیابی کے لیے ڈیموں کی تعمیر سمیت ضروری انسانی اور طبعی انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں ٹیکس وصولیوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال 2014-15 کے بجٹ میں ٹیکس کی شرح بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔