بجٹ تجاویز کی منظوری کیلئے خیبر پختون خوا کابینہ کا اجلاس طلب

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور بجٹ تجاویز کی منظوری کیلئے خیبر پختون خوا کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا ہے۔خیبر پختون خوا کے آئندہ سال کے مالی بجٹ کی تجاویز کی منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک کی زیر صدارت پیر کی صبح دس بجے سول سیکر یٹریٹ میں ہو گا۔

اجلاس میں 2013-14 بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی جس کے بعد سہ پہر چار بجے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہو گا۔ جس میں وزیر خزانہ سراج الحق آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں۔