بجٹ میں راہداری کے تمام منصوبوں کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کا فیصلہ

Budget

Budget

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2016-17 کے وفاقی بجٹ میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم ان منصوبوں کیلیے لیے جانیوالے قرضوں پر سودکی مد میں ہونیوالی ادائیگیوں کو ٹیکس سے چھوٹ دینے سے متعلق آئندہ ہفتے فیصلہ ہوگا۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور چائنیز حکام کے درمیان سی پیک کے منصوبوں کے حوالے سے یہ بات طے ہوئی تھی کہ سی پیک کے منصوبوں پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کی ادائیگی سے متعلقہ امور حکومت پاکستان کی ذمے داری ہے لہٰذا اس کیلیے اب یہ طے پایا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کے نجی بینکوں سے جو قرضے جاری کئے جارہے ہیں۔

ان پرجو سود کی مد میں ادائیگی کی جارہی ہے چائنیز حکام کی جانب سے کہاجارہا ہے کہ قرضوں پر سود کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے جلد فیصلہ ہوجائیگا۔