اسلام آباد (جیوڈیسک) اکبر بگٹی قتل کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو جوڈیشل ریمانڈ پر سب جیل بھیج دیا۔ اسلام آباد کوئٹہ کرائمز برانچ کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ پرویز مشرف صدر مملکت اور آرمی چیف رہے ہیں اور مختلف کالعدم تنظیموں کی جانب سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
ایسی صورتحال میں پرویز مشرف کوئٹہ منتقل کرنا ممکن نہیں لہذا ان کا جوڈیشل ریمانڈ دیا جائے۔ کوئٹہ پولیس نے ان کی گرفتاری کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے پرویز مشرف کی کوئٹہ منتقلی سے متعلق قانونی تقاضے ستائیس جون تک پورے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کوئٹہ کرائم برانچ پولیس کی جانب سے پرویز مشرف کی ممکنہ طور پر کوئٹہ منتقلی کے پیش نظر ایک خصوصی طیارہ بھی اسلام آباد لایا گیا تھا۔