بگٹی قتل کیس: پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

Bugti

Bugti

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان ہائیکورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے انھیں طلب کیا تھا جس کیخلاف بلوچستان ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ منگل کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کو الزامات کا جواب دینے کیلیے عدالت میں پیش ہونا ہوگا، ملزم عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرے۔