بگٹی قتل کیس، پرویز مشرف نے عدالت حاضری سے معافی کی درخواست دیدی

Musharraf

Musharraf

کوئٹہ (جیوڈیسک) )نواب اکبربگٹی قتل کے ٹرائل سے سابق صدر پرویز مشرف نے حاضری معافی کی درخواست دیدی،عدالت نے کیس میں نامزد ملزمان کو پیش کرنے کے کی ہداہت کر دی۔ کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طارق انور کاسی نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی۔

جس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل ذیشان چیمہ نے درخواست دیدی کہ ان کے موکیل کو ٹرائل کے دوران حاضری سے مستثنی قرار دیا جائے جس پر عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو عدالت م میں پیش کرنے کی ہدایت کی اور مقدمے کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

سماعت کے بعد نواب زادی جمیل اکبر بگٹی کے وکیل سہیل راجپوت نے ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کے وکیل کی جانب سے حاضری سے معافی کی درخواست محض کیس کو لٹکانے کی کوشش ہے جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ بھی ان کی اس حوالے سے درخواستیں خارج کر چکا ہے۔