بگٹی قتل کیس، شوکت عزیز سمیت 3 ملزموں کے وارنٹ

 Shaukat Aziz

Shaukat Aziz

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج طارق انور کاسی نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر نامزد ملزمان سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پائو اور صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیروانی پیش ہوئے جنہوں نے اپنی عبوری ضمانت کی درخواستیں دیں جبکہ پرویز مشرف کے وکیل نے انہیں حاضری سے مستثنی دینے کی درخواست دی۔

فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے مشرف کو مستثنی دینے کی درخواست پر فیصلہ 26 نومبر تک محفوظ کر لیا ہے جبکہ عبوری ضمانت کی دراخوستوں پر بحث اگلی پیشی پر ہوگی۔

عدالت نے نواب اکبر بگٹی کے قتل میں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق گورنر بلوچستان اویس احمد غنی اور سابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی کے عدالت میں پیش نہ ہونے کی بنا پر دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔ مقدمے کی اگلی سماعت 26 نومبر کو ہوگی۔