جیکب آباد (جیوڈیسک) جیکب آباد کے قریب بگٹی مہاجرین کے قافلے میں شامل گاڑی الٹ گئی۔حادثے میں خاتون اور اس کی بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بگٹی مہاجرین کا ایک قافلہ ڈیرہ الہ یار سے سکھر جا رہا تھا کہ جیکب آباد بائی پاس کے قریب ان کی گاڑی الٹ گئی۔
شاہ زین بگٹی کے مطابق حادثہ گاڑی کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔حادثے میں ماں بیٹی اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو سول اسپتال جیکب آباد منتقل کیا گیا۔ بعدازاں قافلے کے دیگر افراد منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔