تعمیر سے تعبیر تک پاکستان کانفرنس و مقابلہ جات طلبہ کی سیر ت و کردار کو سنوارنے کے لئے بہترین کاوش ہے، عبدالحلیم غوری و نبیل مصطفائی دیگر کا خطاب

Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

کراچی (خصوصی رپورٹ) انجمن طلبہ اسلام کے سابق کارکن اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکز ی سیکرٹری مالیات عبدالحلیم غوری نے کہا ہے کہ ملیر ڈویژن کے طلبہ کی جانب سے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد طلبہ کی دلچسپی اور طلبہ کی علمی آگاہی کے فروغ کے لئے اہم کاوش ہے، انجمن طلبہ اسلام نے ہر دور میں مثالی کردار ادا کیا ہے، اور جمعیت علماء پاکستان اپنے طلبہ ونگ کی اہمیت سے باخوبی واقف ہے۔

انجمن طلبہ اسلام ضلع ملیر کے زیر اہتمام تعمیر سے تعبیر تک پاکستان کانفرنس و مقابلہ جات میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری مالیات عبدالحلیم غوری نے طلبہ میں میڈلز و سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے، اس پروگرام کی صدارت ناظم کراچی نبیل مصطفائی نے کی، نبیل مصطفائی نے اپنے خطاب میں حاضرین اور طلبہ کو کراچی ڈویژن کے 16 اگست کے آل کراچی مقابلہ جات کی دعوت دی اور پاسبان ملت طلبہ کنونشن کی اہمیت سے روشناس کروایا، اس کانفرنس میں جنرل سیکرٹری کراچی سیف الاسلام، ملیر ڈویژن، تحریک منہاج القرآن، سیدی ویلفیئر اور دیگر سماجی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔