امریکا (جیوڈیسک) نے بوکوحرام کے رہنما ابوبکر شیخو سمیت 5 عسکریت پسندوں کے سر کی قیمت 23 ملین ڈالر مقرر کر دی۔ واشنگٹن امریکی حکومت نے افریقا میں القاعدہ اِن اسلامک مغرب اور بوکوحرام کے پانچ رہنمائوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر 23 ملین ڈالر تک کے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں سب سے زیادہ انعام بوکوحرام کے رہنما ابوبکر شیخو پر رکھا گیا ہے۔
شیخو کے سر کی قیمت سات ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔ شیخو نے گزشتہ ہفتے افغانستان، پاکستان اور عراق میں اسلامی عسکریت پسندوں سے اپیل کی تھی کہ وہ نائجیریا میں ‘اسلامی ریاست کے قیام کے لیے بوکوحرام کی مدد کریں۔