صوفیا (جیوڈیسک) بلغاریہ میں فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 15افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ حکومت نے حادثے کو قومی سانحہ قراردے کر سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔
دھماکا دارالحکومت صوفیا کے مضافاتی علاقے میں بارودی مواد بنانے والی فیکٹری میں ہوا جس کے نتیجے میں فیکٹری میں کام کرنے والے 15 ملازم ہلاک ہوگئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حادثے میں متعدد افرد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔
دھماکا انسانی غلطی کا شاخسانہ ہے جب کہ حکومت نے حادثے کو قومی سانحہ قراردے کر تمام سرکاری تقریبات ملتوی کرتے ہوئے جمعہ کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔