صوفیہ (جیوڈیسک) بلغاریہ میں بحیرہ اسود کے کنارے واقع شہر وارنا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں کم ازکم دس افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں۔
علاقائی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ اب تک کم از کم دس شہریوں کی نعشیں تلاش کی جا چکی تھیں۔ وارنا کے بندرگاہی شہر کا زیادہ تر حصہ شدید بارشوں اور پھر اچانک سیلاب کے نتیجے میں زیر آب آ گیا تھا۔ سیلاب کے باعث ہزاروں شہریوں کو بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔