بلغاریہ میں بدترین سیلاب، ہنگامی حالت کا اعلان

Bulgaria Food

Bulgaria Food

صوفیہ (جیوڈیسک) موسلا دھار بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بلغاریہ کے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔

سیلابی ریلوں سے کئی اہم سڑکیں، پل اور عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد نشیبی علاقوں میں خطرے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

فوج اور دیگر ریسکیو ادارے دریاؤں کے کنارے پختہ کرنے میں مصروف ہیں۔ نشیبی علاقوں میں سیکڑوں گھر زیر آب آ گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکومت نے ورنا، بورگس اور سمولیان سمیت متعدد علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔