صوفیہ (جیوڈیسک) بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں صدارتی ہیڈ کوارٹرز کے سامنے ایک خاتون نے خود کو آگ لگا لی۔ گزشتہ سال بلقان میں غربت کے باعث خودکشی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق 38سالہ خاتون بُری طرح جھلس گئی، اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ خاتون کی شناخت اور اسکی خودسوزی کی وجہ واضح نہ ہو سکی ہے۔
گزشتہ سال فروری سے مئی کے درمیان 6افراد نے خود کو آگ لگا کر خودسوزی کرلی تھی۔ اکثر واقعات غربت اور مایوسی کا شاخسانہ تھے۔