صوفیہ (جیوڈیسک) بلغاریہ کے شمال مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے ، بارش کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔
بارشوں سے دریائے skat میں طغیانی آگئی ہے اور دریا پر باندھے گئے بند ٹوٹ گئے ہیں ، بارشوں سے سب سے زیادہ Misia شہر متاثر ہوا ہے ، جہاں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے ، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ،،اور حکام نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر نقل مکانی کی ہدایت کی ہے۔