بلغاریہ : تیز ہواؤں اور برف باری نے نظام زندگی مفلوج کردیا

Snowfall

Snowfall

بلغاریہ (جیوڈیسک) بلغاریہ میں موسم نے شدت اختیار کرلی، کہیں بارش اور تیز ہواہیں تو کہیں برف باری نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ مختلف حادثات میں ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔ گزشتہ روز بلغاریہ کے کئی۔

شہروں میں شدید سرد موسم رہا، کئی شہروں میں تیز ہواؤں اور طوفانی بارشوں کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ کئی شہروں نے برف باری کے بعد سفیدچادر اوڑھ لی۔

مختلف حادثات میں ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔ سیلاب کے باعث سڑکیں اور مکانات زیر آب آگئے۔ ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے قریبی علاقوں سے لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔