گلیانہ کی خبریں 18/01/2016

Akharha Beelaan

Akharha Beelaan

گلیانہ (محسن ضیاء اعوان) بیلوں کا سالانہ اکھاڑہ ملک جہانگیر اعوان آف گولڑہ ہاشم کے بیلوں نے دس منٹ میں 172 چکر لگا کرپہلا انعام حاصل کر لیا ۔انعام میں گھوڑی اور نقد انعام دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق نواحی موضع سینتھل میں سالانہ اکھاڑہ بیلاں کا انعقاد ہوا، جس میں ضلع گجرات اور ضلع جہلم سمیت دوسرے ضلعوں ،شہروں اور دیہاتوں سے نامور بیلوں کی جوڑیوں نے حصہ لیا ۔اکھاڑہ بیلاں سخت سردی کے باوجود دن بھر جاری رہا ،جس کو آرگنائز کرنے والے تارکین وطن تھے ۔جنھوں نے علاقہ بھر کے لئے انٹرٹینمنٹ کا بندوبست کیا ۔اکھاڑہ بیلاں کے ان مقابلوں میں 80سے زائد بیلوں کی جوڑیوں کو جویا گیا ۔اور ایک جوڑی کا مقررہ وقت 10منٹ تھا ۔پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے بیلوں کی جوڑیوں کے مالکان کو نقد انعامات کے ساتھ ساتھ ایک ایک اچھی نسل کی گھوڑی انعام میں دی گئی۔

بیلوں کے سالانہ اکھاڑہ میں فرسٹ پرائز حاصل کرنے والے ملک جہانگیر احمد آف گولڑہ ہاشم تھے جن کے بیلوں کی جوڑی نے 10منٹ میں 172چکر لگائے ۔اور اچھی نسل کی گھوڑی اور نقد انعام حاصل کیا ۔جبکہ ندیم رشید آف ڈھوک جیون ضلع جہلم کے بیلوں کی جوڑی نے 171/75چکر لگا کر دوسرا اور چوہدری اظہر آف لڈر سندھاریہ کے بیلوں نے 170/75چکر لگا کر تیسرا انعام گھوڑی او ر نقد انعام حاصل کیا ۔جبکہ چوہدری شکیل ککرالی آف فرانس نے چوتھی اور ملک انور کمال ملکہ آف ناروے کے بیلوںنے 170چکر لگا کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گلیانہ (محسن ضیاء اعوان) پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان کی طر ف سے کھاریاں پریس کلب کے نو منتخب صدر حاجی عبد الروف کومبارک با د ۔تفصیل کے مطابق پاک پریس کلب فرانس کے صدر زاہد مصطفی اعوان کی طر ف سے کھاریاں پریس کلب کے نو منتخب صدر حاجی عبد الروف کومبارک با د دی ہے اور کہا ہے کہ حاجی عبد الروف نہیایت محنتی نوجوان صحافی ہیں جنھوں نے تھوڑے عرصے میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ وہ کھاریاں پریس کلب کی ترقی کے لئے پہلے بھی دن رات کوشاں تھے اب مذید ترقی کے لئے کوششیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ کھاریاں کے صحافی ہیں جو کھاریاں کے ساتھ ساتھ دیار غیر میں بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ،جو کھاریاں اور ضلع گجرات کے لئے اعزاز کی بات ہے۔